Daily Motivational Stories. Motivational Quotes On Life. Short Inspirational Stories. True Motivational Stories. Life Success Stories. Inspiring Success Stories.

Ace Any Job Interview

Breaking

Ace Any Job Interview

Thursday, October 7, 2021

ضروری تو نہیں اللہ نیک اور پرہیزگار لوگوں کو ہی ملے

 ضروری تو نہیں اللہ نیک اور پرہیزگار لوگوں کو ہی ملے

ضروری تو نہیں اللہ نیک اور پرہیزگار لوگوں کو ہی ملے

ضروری تو نہیں اللہ نیک اور پرہیزگار لوگوں کو ہی ملے

، کبھی کبھی

مجھ جیسے گنہگار لوگوں کو بھی اللہ بہت قریب محسوس ہوتا ہے

اور اللہ کبھی نہیں کہتا کہ تم گنہگار ہو میں تمہاری کیوں سنوں؟

بلکہ وہ تو کہتا ہے آؤ مجھے سناؤ اپنی کہانی، ایک ایک لفظ سنوں گا

ایک ایک آنسو سنبھال کے رکھوں گا، ایک ایک دعا کا اجر دوں گا، صبر کا صلہ دوں گا،

وہ جانتا ہے میرا بندہ حقیر ہے اسے اچھے، برے کا علم نہیں، اس سے ہدایت مانگو

یا محبت وہ کبھی ناراض نہیں ہوتا دوریاں ختم کردیتا ہے، فریاد سن لیتا ہے

عطاء کر دیتا ہے، حالات بدل دیتا ہے محبت کی لاج رکھ لیتا ہے، اسکی شان کریمی یہی ہے

وہ کن فرماتا ہے اور سارے کام سنور جاتے ہیں مایوس کن لمحات

میں بھی وہ جینے کا حوصلہ دیتا ہے یہی اسکی محبت کی حقیقت ہے

‏میں نے زندگی کو آسان بنا لیا، کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے یہ بھی مان لیا۔

کسی نے دل دکھایا اس کو معاف کرکے سمندر کی طرح ظرف کو وسیع کر لیا.

لیکن اس جگہ پہ جانا چھوڑ دیا جہاں پہ میں نے کسی کا دل توڑا یا کسی نے میرا۔

کیونکہ کسی کا مجھے پتا نہیں ہے کہ وہ میرے بارے میں کیا سوچتا ہے لیکن

میں کسی کو بدعا نہیں دیتا بس چھوڑ کر آگے چل پڑتا ہوں۔

میں اپنی چیزیں اور رشتے جلدی سے نہیں بدلتا جو ساتھ چلتا رہا اسکو چلنے دیتا ہوں

کسی دوسرے کی خاطر اس شخص یا چیز کی اہمیت کو کم نہیں کیا۔

جو رک گیا اسے چلنے کو نہ کہا، جس کو ہم راز سمجھ کر دل کی

باتیں اور سچائی سونپ کر اعتبار کیا

اور اگر اس نے اعتبار توڑا تو میں نے اسے معاف کردیا لیکن

کبھی اس سے کلام نہیں کیا۔

میں نے زندگی سےشکوے شکایتیں کم کر دیں جس نے ہاتھ بڑھایا اسے تھام لیا

جو خاص تھا اس کو دعا میں شامل کرلیا اور چاہے وہ پاس رہا یا دور

اس کو اللہ کی پناہ میں دے دیا۔

جس نے برا کیا اس سے وجہ پوچھنا چھوڑ دی کہ ایسا کیوں کو کیا؟

جس نے بات کرنا چھوڑ دی اس کو مجبور نہیں کیا۔

بس میں نے خواہشیں مختصر کر دیں جو مل گیا اس پہ شکر کرلیا

اور جو نا ملا اس کے لیئے دعا کرلی۔

اس طرح میں نے زندگی کو آسان بنا لیا

یہ ضروری نہیں کہ جو میں چاہتا وہ پاس رہے

بس جو رہے جہاں رہے اللہ کی پناہ میں رہے

کیونکہ خاک سے بنے لوگوں کا ٹھکانہ خاک ہی ہوتا ہے۔

 


No comments:

Post a Comment

Ace Any Job Interview